ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lok Janshakti Party: 'بہار میں ایک دن ایل جے پی کی حکومت بنے گی' - Ram Vilas Paswan's important role in development of India

لوک جن شکتی پارٹی کا 21 ویں یوم تاسیس Foundation Day of Lok Jan Shakti Party کے موقع پر رکن پارلیمان جراغ پاسوان Parliament Member Chirag Paswan نے کہا کہ 'بہار میں ایک دن لوک جن شکتی پارٹی کی حکومت بنے گی، اور ہم اپنے ایجنڈے کے مطابق بہار کی ترقی کریں گے۔

بہار میں ایک دن لوجپا کی حکومت بنے گی: چراغ پاسوان
بہار میں ایک دن لوجپا کی حکومت بنے گی: چراغ پاسوان
author img

By

Published : Nov 29, 2021, 5:14 PM IST

پٹنہ کے باپو سبھا گار میں پیر کے روز لوک جن شکتی پارٹی Lok Janshakti Party کے رہنما اور کارکنان نے اپنے پارٹی کے قیام کے 21ویں یوم تاسیس کا جشن بڑے زور و شور سے منایا۔

اس موقع پر پٹنہ پہنچے بہار سے ہزاروں کی تعداد میں لوجپا کارکنان نے پارٹی کو مضبوط بنانے کا ہدف لیا، پروگرام کی ابتدا میں کارکنان نے پارٹی کے آنجہانی قومی صدر رام بلاس پاسوان و رام چندر پاسوان کی تصویر پر گلپوشی کر انہیں خراج عقیدتTribute to Ram Vilas Paswan پیش کی۔

ویڈیو

پروگرام کا آغاز لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر و رکن پارلیمان چراغ پاسوان اور قومی جنرل سکریٹری عبدالخالق نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کے کیا۔

افتتاحی خطاب میں جنرل سکریٹری عبد الخالق نے کہا کہ 'لوک جن شکتی پارٹی کو آنجہانی رام بلاس پاسوان نے اپنے خون سے سینچا تھا، انہوں نے ایک چھوٹے سے پودے کو پارٹی کی شکل میں تقریبا 20 ساک میں درخت بنا دیا۔

رام ولاس پاسوان شروع سے ہی غریب مجبور بے سہاروں کی سیاست کی اور آخر تک کرتے رہیں۔ مگر آج کچھ لوگ اس کا ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ عبد الخالق نے اعلان کیا کہ پارٹی نے مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے پسوپتی کمار پارس، چودھری محبوب علی قیصر، مینا دیوی کو پارٹی سے برخواست کر دیا ہے۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بہار میں ایک دن لوک جن شکتی پارٹی کی حکومت بنے گی، اور ہم اپنے ایجنڈے کے مطابق بہار کی ترقی کریں گے۔

مزید پڑھیں:

نتیش حکومت کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے چراغ پاسوان نے کہا کہ نتیش حکومت نہیں چاہتی کہ یہاں کے نوجوانوں کو بہتر تعلیم ملے، کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ تعلیم یافتہ ہوئے تو وہ اپنا حق مانگیں گے۔

چراغ نے کہا کہ 'رام ولاس پاسوان نے بھارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، لہذا مرکزی حکومت بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازے۔ اس موقع پر درجنوں لوگوں نے لوک جن شکتی پارٹی Foundation Day of Lok Jan Shakti Party کی رکنیت حاصل کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details