ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کا درجہ حرارت کم سے کم 4.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گیا ریاست کا سب سے سرد علاقہ رہا جہاں کا درجہ حرارت 3.2 ریکارڈ کیا گیا۔
بہار: موسم تغیر پذیر، درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان - پٹنہ
ہمالیہ کی وادیوں میں ہورہی برفباری اور تیز سرد ہواؤں کی گرفت میں پورا بہار آگیا ہے اور آئندہ دو سے تین دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے جس کے بعد محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔
موسم تغیر پذیر
اس معاملے میں پٹنہ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر آنند شنکر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'بہار کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 5 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جس میں پٹنہ میں 4.6 اور گیا میں 3.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی جبکہ بارش ہونے کے امکانات بھی ہیں۔