اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور میں انٹرنیٹ خدمات بحال - Violent Mob Protests

ریاست بہار کے کیمور ضلع کے موہنیاں شہر میں اجتماعی ابروریزی اور اس کا ویڈیو وائرل ہونے کا واقعہ پیش آنے کے بعد علاقہ میں انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا گیا تھا۔

Violent Mob Protests
کیمور میں انٹرنیٹ خدمات بحال

By

Published : Nov 26, 2019, 11:57 PM IST

اجتماعی آبروریزی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کےلیے انتظامیہ نے علاقہ میں انٹرنیٹ سرویس کو بند کردیا تھا۔

فی الحال شہر مونیاں میں حالات پر امن ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو ہٹادیا گیا اور دوپہر سے دکانیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کچھ شرپسندوں کی جانب سے گاڑیوں، دوکانات اور مکانات کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

بعدازاں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details