اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bodies of Drowned Persons Retrieved کیمور میں غرقاب ہوئے دو افراد کی لاشیں بازیاب - کیمور پندورہ سالہ لڑکا غرقاب

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے کڑھنی اور نواون علاقوں میں دو افراد کی ندی میں ڈوب کر موت ہو گئی۔ غرقاب ہوئے دونوں افراد کے جسد خاکی کو مشقت کے بعد بازیاب کر لیا گیا۔ Two persons Drowned to Death in Kaimur

کیمور میں غرقاب ہوئے دو افراد کی لاشیں بازیاب
کیمور میں غرقاب ہوئے دو افراد کی لاشیں بازیاب

By

Published : Sep 21, 2022, 7:12 PM IST

کیمور:ضلع کیمور کے کڑھنی اور نواون علاقوں میں دو افراد ندی میں غرقاب ہو گئے جن میں ایک پندرسہ سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواون تھانہ علاقہ کے پنجراؤ گاؤں میں سیتا موسہر نامی ایک شخص کے گھر اسکا داماد آیاہوا تھا جو گاؤں کے قریب ہی کرمانشا ندی کے گھاٹ پر نہانے چلا گیا اور نہانے کے دوران ندی میں ڈوب گیا۔ کافی تلاش کے بعد غرقاب ہوئے داماد کو مقامی رضاکاروں اور غوتا خوروں کی مدد سے باہر نکالا گیا۔ Son in Law Drowned in Kaimur

غرقاب ہوئے شخص کی شناخت بھبوا وارڈ نمبر نو چھاؤنی محلہ کے رہائشی رام لال موسہر کے طور پر ہوئی ہے۔ جو اپنی بیوی بندہ دیوی کے ساتھ اپنے سسرال پنجراؤ آیا ہوا تھا۔ نواون پولیس عملہ نے موقع پر پہنچے ہی قانونی کارروائی کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھبھوا بھیج دیا۔Man Drowned in Kaimur Body retrieved

دوسرا حادثہ مکرم گاؤں کے نزدیک دھرماوتی ندی میں پیش آیا جہاں خواتین جیوتیا تہوار پر نہانے کے لیے دھرماوتی ندی پر گئی ہوئی تھیں۔ اس دوران ایک 15 سالہ لڑکا ندی میں غرقاب ہو گیا۔ غرقاب لڑکے کے اہل علاقہ نے فوری طور پر بچے کی تلاش کی تاہم بچہ نہ مل سکا۔ مقامی لوگوں نے اسکی ا طلاع کڈھنی پولیس اسٹیشن کو دی اور منگل کی شام قریب 48 گھنٹوں کی مشقت کے بعد غرقاب لڑکے کی لاش کو بازیاب کر لیا گیا۔15 year old Boy Drowned to death in kaimur

غرقاب ہوئے لڑکے کی شناخت رتیش کمار سنگھ ولد اوم پرکاش سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کڈھنی تھانہ علاقہ کے بسواریہ گاؤں کے رہنے والے اوم پرکاش سنگھ اپنی زوجہ اور غرقاب ہوئے فرزند رتیش کمار کے ساتھ جیوتیا تہوار پر نہانے کے لیے مکرم گاؤں کے قریب دھرماوتی ندی پر گئے ہوئے تھا جہاں نہاتے ہوئے بچہ غرقاب ہو گیا اور خوشی ماتم میں بدل گئی۔ Drowned Boy fished out in Kaumur

ABOUT THE AUTHOR

...view details