اردو

urdu

ETV Bharat / state

گٹی کھدان حادثے میں دو افراد ہلاک - ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

گٹی کھدان حادثے میں دو افراد ہلاک
گٹی کھدان حادثے میں دو افراد ہلاک

By

Published : May 6, 2020, 11:15 PM IST

اطلاعات کے مطابق گیا کے مانپور گیرے مرزاپور کے مہادیو اینکلیو پرائیوٹ لمیٹیڈ پہاڑ کھدان کے نزدیک ٹرک کی زد میں آنے سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔

گٹی کھدان حادثے میں دو افراد ہلاک

تاہم لواحقین نے سازش کے تحت قتل کرنے کاالزام لگایا ہے۔ اس حادثے کے بعد مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور سیکڑوں مقامی افراد نے کھدان کے پاس جمع ہوکر احتجاج مظاہرہ کیا۔

گٹی کھدان حادثے میں دو افراد ہلاک

وہیں اطلاع ملنے کے بعد مفصل تھانہ کی پولیس سمیت وزیرگنج ڈی ایس پی گھورن منڈل بڑی تعداد میں پولیس فورس لیکر پہنچے اور حالات کو قابو پانے میں کامیاب ہوگئے۔

گٹی کھدان حادثے میں دو افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق کھدان کے باہر اونچائی پر ٹرک کو کھڑا کردیا گیا تھا ڈرائیور گاڑی میں موجود نہیں تھا، تبھی اچانک ٹرک تیزی سے نیچے اترآئی اور نیچے موجود گمٹی سے جا ٹکرائی۔ گمٹی کے پاس پانچ افراد بیٹھے تھے جس میں دو افراد اس کی زدمیں آگئے اور انکی موت ہوگئی۔

مقامی باشندوں نے حادثہ میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کے لواحقین کومعاوضہ دینے اور کھدان کو بند کرنے کی مانگ کی ہے۔

ادھر ہلاک شدہ افراد کی شناخت جہان آباد ضلع کے کاکو اور دوسرا اتری ضلع گیا کے باشندے کے طورپر ہوئی ہے۔ دونوں افراد کھدان ہی میں کام کرتے تھے۔

ڈی ایس پی گھورن منڈل نے کہا کہ یہ حادثہ لاپروائی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details