ریاست بہار کے ضلع بیگو سرائے کے شہر تھانہ علاقہ کے لوهيا نگر محلہ میں بدمعاشوں نے ایک مزدور کا بہیمانہ قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوهيانگر کے رہنے والا مزدور راجیش ساہنی گزشتہ شب ہولی کھیل کر اپنے گھر واپس آ رہا تھا تبھی بدمعاشوں نے اسے پکڑ لیا اور لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔