اردو

urdu

ETV Bharat / state

'نتیش کمار کو لالو پرساد یادو نے وزیراعلیٰ بنایا تھا'

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما تیجسوی یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی میدان میں منعقد ان کی ریلی کی ناکامی سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ انہیں لالو پرساد یادو نے وزیراعلیٰ بنایا تھا۔

تیجسوی یادو
تیجسوی یادو

By

Published : Mar 3, 2020, 3:51 AM IST

Updated : Mar 3, 2020, 5:48 AM IST

تیجسوی یادو نے میڈیا سے کہا کہ ریاست میں اب نتیش کمار کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے وہ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

تیجسوی یادو، ویڈیو

بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں گزشتہ روز منعقد ہوئی جے ڈی یو کارکنان کی ریلی پر تیجسوی یادو نے کہا کہ 'بہار کے عوام نے نتیش کمار کو ٹھکرا دیا ہے یہ تو سب کو معلوم ہے لیکن اب جے ڈی یو کے کارکنان نے بھی انہیں نظر انداز کرنا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جے ڈی یو نے نے گزشتہ روز دارالحکومت کے گاندھی میدان میں کارکنان کانفرنس کا انعقاد کیا تھا، وہ گاندھی میدان کا ایک چوتھائی حصہ بھی نہیں بھر پائے، گاندھی میدان تاریخی ریلیوں اور کانفرنس کے لیے مشہور ہے اور نتیش کمار سوچ رہے تھے کہ وہ بھی ایک تاریخی ریلی کو انعقاد کریں گے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

تیجسوی نے مزید کہا کہ 'ان (نتیش کمار)کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ لالو پرساد یادو نے انہیں وزیراعلیٰ بنایا تھا، نتیش کمار کو اب ریاست میں عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے۔

تیجسوی نے جے ڈی یو کی کانفرنس کو سپر فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'نتیش کمار اب بھی دو سو سے زائد سیٹ پر فتح حاصل کرنے کا دعوی کر رہے ہیں جبکہ اس ناکام ریلی کے بعد انہیں یہ غرور ختم کر دینا چاہیے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 5:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details