چندریکار رائے، فراز فاطمی اور جئے وردھن یادو نے جمعرات کے روز پٹنہ میں برسر اقتدار جماعت جنتا دل (یونائیٹیڈ) میں شمولیت اختیار کی۔
چندریکار رائے جو آر جے ڈی کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک سمجھے جاتے تھے، وہ پارٹی چھوڑ کر جے ڈی یو میں شامل ہوگئے۔
وہ آر جے ڈی کے سینیئر رہنما تیج پرتاپ کے سسر ہیں اور ان کی بیوی ایشوریا رائے کے والد ہیں۔
اس وقت آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے بیٹے تیج پرتاپ یادو ازدواجی تنازع میں گھرے ہوئے ہیں۔
وہیں فراز فاطمی محمد علی اشرف فاطمی کے صاحبزادے ہیں جو 2004 سے 2009 تک وزارت انسانی وسائل کی ترقی میں مرکزی وزیر مملکت تھے۔