اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار میں جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ، حکومت کی ناکامی - jan adhikar students

بہار کے ضلع مدھے پورہ میں پٹنہ بورنگ روڈ میں ایک طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی، جے این یو میں مبینہ حملہ، جامعہ اور ایم یو میں توڑ پھوڑ، سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی
حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی

By

Published : Jan 9, 2020, 11:05 PM IST

جمعرات کو جن ادھیکار طلبا یونین اور این ایس یو آئی کے کارکنان نے بھوپندر نارائن منڈل یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار کے پتلا کو نذر آتش کر حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بہار میں جس طرح سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اسے حکومت کی ناکامی کہنا کافی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

این ایس یو آئی کے ضلعی صدر نیشانت یادو نے کہا کہ آر ایس ایس کے کہنے پر بی جے پی ملک کے تمام اعلی تعلیمی اداروں پر حملے کررہی ہے۔

حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی

مظاہرین نے کہا کہ موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومت طالب علم، خواتین، کسان مخالف حکومت ہے۔ جہاں وزیر اعلی سمیت ریاست کے تمام وزراء اور تمام پولیس افسران موجود ہیں۔ وہاں سے چند قدم پر ہی طلباء کے ساتھ عصمت دری کے اکثر واقعات ہوتے رہتے ہیں، اگر طلباء اس کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو پولیس کے ذریعہ طلبا پر وحشیانہ طور پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک جے این یو اور پٹنہ کے متاثرہ شخص کو انصاف نہیں مل جاتا اس وقت تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details