اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار ریاستی قومی تنظیم کے زیر اہتمام "نفرت چھوڑو بھارت جوڑو" پروگرام کا انعقاد

سابق مرکزی وزیر تنظیم کے قومی صدر طارق انور نے کہا کہ آج ملک میں جس طرح نفرت بڑھی ہے، لوگوں کو نام، ذات اور مذہب کے نام پر جس طرح تقسیم کیا جارہا ہے، اس طرح کے حالات ملک کی آزادی کے وقت بھی نہیں تھی۔ اس وقت ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی سبھی نے ملکر انگریزوں کو بھگایا تھا، اس وقت ہماری اتحاد ہی ہماری مضبوطی تھی، جس کے بنا پر ہمیں انگریزوں سے آزادی ملی۔

نفرت چھوڑو بھارت جوڑو
نفرت چھوڑو بھارت جوڑو

By

Published : Oct 2, 2021, 8:25 AM IST

Updated : Jul 23, 2022, 4:10 PM IST


بہار ریاستی قومی تنظیم کے زیر اہتمام آج ودیا پتی مارگ واقع پنچایت بھون میں " نفرت چھوڑو بھارت جوڑو" پروگرام منعقد کیا گیا، پروگرام میں قومی تنظیم کے قومی صدر و کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری طارق انور شریک ہوئے. جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ شامل ہوئے. پروگرام کی نظامت تنظیم کے ریاستی صدر اختر حسین نے کی. پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکاء شامل ہوئے.

نفرت چھوڑو بھارت جوڑو

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے قومی صدر طارق انور نے کہا کہ آج ملک میں جس طرح نفرت بڑھی ہے، لوگوں کو نام، ذات اور مذہب کے نام پر جس طرح بانٹا گیا ہے اس طرح کے حالات ملک کی آزادی کے وقت بھی نہیں تھی. اس وقت ہندو، مسلم، سیکھ، عیسائی سبھی ملکر انگریزوں کو بھگایا تھا، اس وقت ہماری اتحاد ہی ہماری مضبوطی تھی، جس کے بنا پر ہمیں انگریزوں سے آزادی ملی. مگر آج آزاد ملک میں انگریز تو نہیں مگر اس نظریہ کے چند فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والے لوگ باقی ہیں جس سے تمام مذاہب کو ایک ساتھ ملک ر لڑنا ہے تبھی ہم یہاں نفرت کو ہرا سکتے ہیں.

انہوں نے کہا آج سبھی کو مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد، حسرت موہانی اور بھگت سنگھ کے افکار کو سمجھنا ہوگا اور اس راستے کو اپنانا ہوگا.

کانگریس رکن پارلیمان ڈاکٹر اکھلیش سنگھ نے کہا کہ آج کے وقت میں ایسے موضوع پر اس طرح کے تقریب کا انعقاد بہت ضروری ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کے لئے ایک مثبت پیغام چھوڑ سکیں.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ سالوں میں اس ملک میں سوائے نفرت انگریزی کے کچھ نہیں ہوا، انگریزوں نے حکومت کرنے کے لیے جو طریقہ اپنایا تھا پھوٹ ڈالو راج کرو، اسی طرز پر مودی حکومت چل رہی ہے.

مزید پڑھیں:

دہلی: کُل ہند قومی تنظیم کا اجلاس، متعدد قرارداد منظور

رکن اسمبلی راجیش رام نے کہا کہ جب تک ہندو مسلم سیکھ عیسائی اتحاد زندہ ہے تب تک اس ملک پر ایک آنچ تک نہیں آئے گا. ہمیں اس اتحاد کو وقفے وقفے سے ظاہر کرتے رہنا ہوگا. اس موقع پر قومی تنظیم کی جانب سے نو نکات پر مشتمل قرار داد پیش کیا گیا جسے شرکاء نے با اتفاق ہاتھ اٹھا کر پاس کیا.

Last Updated : Jul 23, 2022, 4:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details