اردو

urdu

ETV Bharat / state

Minister Surendra Yadav بی جے پی حکومت سے باہر ہوتے ہی نام تبدیلی پر سیاست میں مصروف - ریاستی سریندر یادو

ریاستی وزیر ڈاکٹر سریندر پرساد یادو نے آج ضلع گیا میں کہا کہ بی جے پی بہار کی ترقی کے خواہش مند نہیں ہے۔ مرکزی وزرا بہار کی فائلوں پرجلد دستخط نہیں کرتے ہیں۔ اب بہار میں بھی بی جے پی مذہبی منافرت اور ووٹ پولرائزیشن کی پالیسیوں کو ہوا دے رہی ہے۔

بی جے پی حکومت سے باہر ہوتے ہی نام تبدیلی پر سیاست میں مصروف
بی جے پی حکومت سے باہر ہوتے ہی نام تبدیلی پر سیاست میں مصروف

By

Published : Apr 19, 2023, 12:00 PM IST

بی جے پی حکومت سے باہر ہوتے ہی نام تبدیلی پر سیاست میں مصروف

گیا: ریاست بہار میں شہروں و علاقوں کے نام تبدیل کرنے کی سیاست شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی رہنما و مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے بیان پر بہار کے وزیرڈاکٹر سریندر پرساد یادو نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ریاستی سریندر یادو نے کہا ہے کہ آج بی جے پی کے رہنماؤں کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ بہار میں ان کی حکومت بنتی ہے تو وہ مسلمانوں سے جڑے شہر اور مقام کا نام تبدیل کر دیں گے؟ لیکن کیا وہ بتانے کا زحمت گوارہ کریں گے کہ وہ پندرہ برسوں سے زیادہ بہار حکومت میں برابر شریک رہے۔ جب ان کی حکومت تھی تو انہوں نے نام کیوں نہیں بدلا ؟اب جب کہ عظیم اتحاد کی حکومت بہتر ڈھنگ سے کام کررہی ہے تو انہیں پریشانی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hafiz plus English education حفاظ کرام اب عصری علوم سے بھی آراستہ ہوں گے: عبدالباقی

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے رہنما ترقیاتی کاموں پر کم اور عام لوگوں کی توجہ بھٹکانے پر زیادہ دھیان دیتے ہیں۔بی جے پی کے رہنما بہار میں ترقیاتی کاموں کو روکنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے نفرت پھیلانے کی بات کرتے ہیں ۔دراصل گری راج سنگھ نے اپنے ایک بیان گزشتہ دنوں کہا تھا کہ بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو بختیار پور سمیت درجنوں جگہوں کا نام بدل کر ہندوں کی مذہبی شخصیات یا ثقافت کے مطابق رکھ دیا جائے گا۔ آج ریاستی وزیر سریندر یادو اسی بیان پر جم کر بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ پہلے تو 2024 میں گری راج سنگھ جیت تو درج کریں۔ گذشتہ الیکشن میں ہی ہتھکنڈے اپنا کر گری راج سنگھ نے انتخاب جیتا تھا۔اس مرتبہ ایسا نہیں ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details