اردو

urdu

ETV Bharat / state

Surendar Yadav on Katihar Case وزیر سریندر پرساد یادو نے کٹیہار معاملے میں جلد ہی انکشاف کرنے کا دعوی کیا - بہار کے وزیر و کٹیہار کے انچارج وزیر

گیا میں ریاستی وزیر سریندر پرساد یادو نے کہا کہ ٹیہار کا واقعہ سازش کے تحت ہوا ہے۔ اعلی سطحی تحقیقات جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزید کاروائی ہوگی۔ وزیر نے کہا جلد ہی پورے معاملے کا انکشاف ہوگا۔

وزیر سریندر پرساد یادو نے کٹیہار معاملے میں جلد ہی انکشاف کرنے کا دعوی کیا
وزیر سریندر پرساد یادو نے کٹیہار معاملے میں جلد ہی انکشاف کرنے کا دعوی کیا

By

Published : Jul 31, 2023, 5:08 PM IST

وزیر سریندر پرساد یادو نے کٹیہار معاملے میں جلد ہی انکشاف کرنے کا دعوی کیا

گیا:بہار کے وزیر و کٹیہار کے انچارج وزیر ڈاکٹر سریندر پرساد یادو نے کٹیہار کے برسوئی میں گولی کانڈ(فائرنگ) واقعہ پر گیا میں کہا کہ یہ ایک شازش کے تحت انجام دیا گیا ہے ۔وزیر سریندر یادو گیا میں ایک محرم اکھاڑا کمیٹی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے اور یہاں انہوں نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کٹیہار گولی کانڈ معاملے پر اپنی حکومت اور ضلع انتظامیہ کا بچاؤ کرتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے رہنماؤں سے پوچھتے ہیں کہ آخر اعلان کر کہ وہ برسوئی جا کر وہاں کے واقعے کے تعلق سے جانکاری لیں گے۔آخر کیا ہوا کہ گاڑیوں میں تیل بھروا کر بھی بی جے پی کے رہنما وہاں نہیں گئے ؟ یہ واقعہ سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔ضلع انتظامیہ اور حکومت چند دنوں میں اس کا انکشاف بھی کرے گی۔پولیس نے اپنی حفاظت کے لیے گولی چلائی تاہم اس گولی سے ان لوگوں کی موت نہیں ہوئی بلکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بدمعاشوں کی گولی سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے سیدھے طور پر برسوئی کے واقعے کا ملزم بی جے پی کو ٹھہرایا اور کہا کہ نفرت کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کہ رہی ہے کہ وہاں کا انتظامیہ قصور وار ہے ، تو ہم بی جے پی والوں سے کہتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت یا شواہد ہیں تو وہ منظر عام پر لائیں ، کٹیہار میں بڑی سازش رچی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے اسے ناکام بنا دیا ہے۔ کٹیہار کے ڈی ایم اور ایس پی کو انہوں نے ایماندار بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اچھے افسر ہیں ، ہم کٹیہار کے ہی انچارج وزیر ہیں ،ہم وہاں کے حالات سے واقف ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ بہار میں ایک بڑا انکشاف ہونے والا ہے اور اس انکشاف کے بعد بی جے پی کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ جو دعوی کیا جا رہا ہے کہ پولیس کی گولی سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ وہ دعوی بالکل غلط ہے ، ابھی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنی باقی ہے ۔ اگر پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں گولی کتنے بور کی ہے۔کون سے نمبر کی ہے ۔ اس کی رپورٹ آنے کے بعد یہ انکشاف ہو جائے گا کہ پولیس کی گولی سے یا کسی اور کی گولی سے ان لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اگر رپورٹ میں پولیس کی گولی کی بات سامنے آتی ہے تو انتظامیہ اس کا ذمہ دار ہے۔ حکومت ان پر کاروائی کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:Lalu Yadav on Modi مودی الیکشن ہارنے کے بعد بیرون ملک بس جائیں گے، لالو کا طنز

سریندر یادو نے مرکزی وزیر اٹھاولے اس دعوے کو بھی خارج کر دیا کہ وزیر اعلی نتیش کمار بی جے پی میں جانے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی خواب دیکھ رہی ہے اور انڈیا اتحاد متحد ہے ۔ انڈیا متحد ہو کر بی جے پی کو مرکز سے ہٹائے گی ۔ بہار میں بھی عظیم اتحاد کی آگے حکومت جاری رہے گی اور 2025 کے الیکشن میں بھی حکومت بنے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details