ضلع گیا میں بھی عالمی وبا کوروناوائرس کے انفیکشن پھیلنے کے بعد بچاؤ وراحت کے کام جاری ہے۔ حکومت وانتظامیہ سمیت سیاسی وسماجی افراد اپنی سطح سے بچاؤ و راحتی کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔
ضلع گیا میں وزیراعظم نریندر مودی کا گمچھا چیلنج خوب ٹرینڈ کررہا ہے، اس ٹرینڈ سے خود کو بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے و ریاستی محکمہ زراعت کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار بھی نہیں روک سکے۔
پریم کمارنے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے گمچھا تقسیم کرناشروع کردیا، وزیرنے مقامی سرکٹ ہاوس سے اس کی شروعات کی ہے۔