گیا:ریاست بہار کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی و ضلع گیا کے انچارج وزیر اسرائیل منصوری آج گیا دورے پر پہنچے ہیں۔ یہاں انہوں نے ضلع میں ہو رہے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، ساتھ ہی انہوں نے جل جیون ہریالی مشن کو مزید تقویت بخشنے کے لیے پودے لگائے۔ اس دوران کلکٹریٹ میں جائزہ اجلاس ان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلع کے عوامی نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل پیش کیے۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ جل جیون ہریالی مشن کے تحت ضلع میں بڑے پیمانے پر کام ہوئے ہیں اور مزید کام جاری ہے۔ اس برس بھی پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نہروں تالابوں کی جدید کاری اور نئی تعمیرات کا بھی کام ہوا ہے۔
ای ٹی وی بھارت اردو سے باتیں کرتے ہوئے وزیر اسرائیل منصوری نے کہا کہ وزیر اسرائیل منصوری نے کہا کہ جل جیون ہریالی منصوبہ سن 2019 میں وزیر اعلی نتیش کمار نے شروع کیا تھا اسکے بعد سے مسلسل کام ہورہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ضلع گیا میں اس منصوبے کے تحت 2019 سے اب تک قریب ایک ہزار تالابوں کی تعمیر کرائی گئی ہے ،4200 آ ہر اور پینتیس سو پائن اور 3100 کنواں کی بھی تعمیر کرائی گئی ہے۔ آگے بھی تعمیراتی کام ہوتے رہیں گے ساتھ ہی جن پانی ذخائر پر تجاوزات تھے انہیں تجاوزات سے آزاد کرایا گیا ہے جل جیون ہریالی گیا ضلع جیسے ضلعوں کے کئے ایک اہم منصوبہ ہے کیونکہ یہاں پانی خشک ہونے اور خشک زدہ علاقہ ہونے کا معاملہ ہوتا ہے اگر جو ہدف ہے اور اسے پورا کرلیا گیا تو آنے والے برسوں میں یہ علاقہ بھی سبز وشاداب ہوگا۔