اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar State Haj Committee: بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو، مختلف حلقوں سے سولہ ممبر نامزد - 16 members nominated from different constituencies

ریاستِ بہار میں حج کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ جس میں مختلف حلقوں سے سولہ ممبران کو نامزد کیا گیا ہے۔ Bihar State Haj Committee reconstituted

بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو، مختلف حلقوں سے سولہ ممبر نامزد
بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو، مختلف حلقوں سے سولہ ممبر نامزد

By

Published : May 15, 2022, 8:06 AM IST


پٹنہ: لمبے وقفے سے بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو کا معاملہ زیر التوا تھا جو آج ختم ہو گیا، محکمہ اقلیتی فلاح سے جاری مکتوب نمبر 93 کے تحت جاری نوٹیفکیشن میں ریاستی حکومت نے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ 16 شخصیات کو حج کمیٹی میں شامل کیا ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اب لوگوں کی نظر حج کمیٹی کے چیئرمین پر ہے، چئیرمین شپ کے لیے کئی کئی نام گردش میں ہے، اب یہی کمیٹی آنے والے دنوں میں حج کمیٹی کے چیئرمین کا بھی انتخاب کرے گی۔ Bihar State Haj Committee reconstituted, 16 members nominated from different constituencies

بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو، مختلف حلقوں سے سولہ ممبر نامزد

حج کمیٹی میں جن لوگوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محبوب علی قیصر رکن پارلیمان، غلام غوث رکن قانون ساز کونسل، خالد انور رکن قانون ساز کونسل، معراج احمد عرف سدو جہان آباد، تبسم پروین زوجہ خالد احمد نالندہ، بی بی کلثوم آرا زوجہ مشکور عالم کشن گنج، مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ، مولانا امجد رضا امجد ادارہ شرعیہ، سید افضل عباس چیئرمین شیعہ وقف بورڈ، عبد الحق دانا پور پٹنہ، مولانا طارق عنایت منیر شریف پٹنہ، مولانا منہاج الدین خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ، ماسٹر مجاہد سابق رکن اسمبلی کوچہ دھامن کشن گنج، سید شاہ عامر شاہد خانقاہ بارگاہ عشق تکیہ شریف میتن گھاٹ پٹنہ، محمد ارشاد اللہ چیئرمین بہار سنی وقف بورڈ اور بہار حج کمیٹی کے سکریٹری و ایگزیکٹیو آفیسر کے نام قابل ذکر ہیں۔

بہار ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو، مختلف حلقوں سے سولہ ممبر نامزد


یہ بھی پڑھیں:

جاری مکتوب کے مطابق تشکیل نو کمیٹی آئندہ تین سالوں کے مدت کے لئے بنائی گئی ہے. واضح رہے کہ آئندہ 27 مئی سے بہار کے عازمین حج کے جانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، ایسے میں عین وقت پر کمیٹی کی تشکیل لوگوں کے لیے راحت کا سبب ہے، ذرائع کے مطابق عنقریب چار سے پانچ دنوں کے اندر چیئرمین کا بھی انتخاب عمل میں آئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details