گیا: ریاست بہار کے عازمین حج کا سفرحج جاری ہے۔ اس مرتبہ کولکاتا اور گیا امبارکیشن سے عازمین حج روانہ ہوئے ہیں۔ بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق کے مطابق آج روانہ ہونے والے سبھی عازمین حج براہ راست مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ مختلف امبارکیشن پوائنٹ سے بہار کے اب تک 32 سو عازمین حج مکہ اور مدینہ پہنچ گئے ہیں۔
عازمین حج کے لیے پٹنہ حج بھون میں ہردن دعائیہ مجلس منعقد ہوتی ہے۔ دعائیہ مجلس سے قبل علمائے کرام کا خطاب بھی ہوتا ہے۔اس میں ان کے ذریعہ بتایا گیا کہ حج قرب الی اللہ کا بہترین وسیلہ ہے۔ اللہ اپنے دوستوں کو ہی اپنا قرب عطا کرنے کے لیے وہاں بلاتے ہیں۔ اپنے در پر بلانا قرب کی دلیل ہے۔ دنیا کا بادشاہ جب ناراض ہوتا ہے تو وہ اپنے درسے بھگا دیتا ہے۔