گیا:محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں پہلے مرحلے میں پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور بیگم حضرت محل کے تحت ضلع کے تعلیمی اداروں کے پرنسپل، ہیڈ ماسٹروں اور انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا رہی ہے۔مالی سال 2023۔2022 کے تحت اسکالرشپ اسکیم کے لیے اس کو انجام دینا ضروری اور لازمی ہے۔
اس سلسلے میں ضلع اقلیتی بہبود دفتر میں باضابطہ کیمپ لگا کر ادھار کی تصدیق اور بایو میٹرک کرایا جا رہا ہے۔ضلع میں قریب 110 ایسے اسکول و کالج ہیں جنکا ادھار لنک اور بایو میٹرک کرایا جا رہا ہے۔ان کے پرنسپل ،ہیڈ ماسٹر اور ادارہ کے نوڈل اقلیتی بہبود دفتر پہنچ کر تصدیق کرانے میں لگے ہیں۔
مرکزی حکومت نے اسکالر شپ سے فرضی درخواست کنندگان کو روکنے کے لیے اس عمل کو انجام دینے کو لازمی بنا دیا ہے۔نوڈل آفیسر جیتندر کمار کے مطابق ضلع گیا کو این ایس پی سے 110 اداروں کی فہرست ملی تھی۔جنکا بایو میٹرک کرایا جانا ہے۔اس کام کو سی ایس سی ،کومن سروس سینٹر،سے انجام دیا جارہا ہے ۔ ان اداروں میں سرکاری و غیر سرکاری اور حکومت سے گرانٹ پانے والے ادارے بھی شامل ہیں۔