سیتامڑھی: بہار کے سیتامڑھی میں واقع ایس ایس بی کیمپ میں ہوئی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ایک جوان نے دوسرے ساتھی کو گولی مار دی۔ زخمی جوان کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ آج یعنی پیر کی صبح کا واقعہ ہے، جب ہند-نیپال سرحد پر تعینات ایس ایس بی جوان کی بائیں ران میں گولی لگنے کی خبر منظر عام پر آئی۔ زخمی جوان کا کا علاج جاری ہے۔
مبینہ طور پر شراب کیلئے تنازع:
پیر کی صبح ایس ایس بی کے 51 بٹالین کے سپاہی دھرمیندر جولوجو کو ایس ایس بی کے سپاہیوں کے ساتھ باہمی جھگڑے میں ران میں گولی لگی۔ حالانکہ ایس ایس بی اور ضلع انتظامیہ کے اہلکار اس معاملے پر کچھ بھی بولنے سے گریز کر رہے ہیں، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ شراب پینے کے لیے جھگڑا ہوا ہے جس میں ایک جوان نے دوسرے جوان کو گولی مار دی۔ وہیں زخمی جوان کا سیتامڑھی صدر اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔