اردو

urdu

By

Published : May 13, 2020, 4:07 PM IST

ETV Bharat / state

ہریانہ سے 1200 مزدوروں کو لیکر ارریہ پہنچی خصوصی ٹرین

ہریانہ کے ریواڑی سے 24 کوچ والی خصوصی ٹرین 1200 مزدوروں کو لے کرارریہ پہنچی۔اس میں ارریہ ضلع کے علاوہ ریاست کے دوسرے اضلاع کے لوگ بھی سوار بھی تھے ۔

ہریانہ سے 1200 مزدوروں کو لیکر ارریہ پہنچی خصوصی ٹرین
ہریانہ سے 1200 مزدوروں کو لیکر ارریہ پہنچی خصوصی ٹرین

بہار کے ارریہ ضلع کے 902 مسافر تھے۔پلیٹ فارم پر ٹرین رکتے ہی سیکورٹی افسران نے ٹرین کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔ ہر ایک کمپارٹمنٹ کے باہر نکلنے والے دروازے پر سیکیورٹی افسران تعینات تھے۔

ہریانہ سے 1200 مزدوروں کو لیکر ارریہ پہنچی خصوصی ٹرین

باہری مزدوروں کو سب سے آگے اور سب سے پیچھے کی کمپارٹمنٹ سے پلیٹ فارم پر اتارا گیا۔ ٹرین سے اترتے ہی ان کے درمیان جسمانی دوری کا عمل کرتے ہوئے ایک ایک مزدور کو قطار بند طریقے سے باہر نکالا گیا.

پلیٹ فارم سے باہر آنے والے مزدوروں کی سب سے پہلے صحت محکمہ کی ٹیم کے ذریعہ تھرمل اسکریننگ کی گئی، پھر سینیٹائزر سے ہینڈ واش کرایا گیا تھا اور انہیں ماسک دیا گیا

اس کے بعد باہر لگے کاؤنٹر پر مزدوروں کا نام پتہ اور موبائل نمبر درج کیا گیا۔ آخر میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ناشتہ اور پانی دے کر مزدوروں کو ان کے ضلع اور بلاک کے بسوں پر بیٹھایا گیا.

ہریانہ سے 1200 مزدوروں کو لیکر ارریہ پہنچی خصوصی ٹرین

مزدوروں کو دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ارریہ کے مختلف بلاک میں پہنچانے کے لئے 26 بس کا نظم کیا گیا تھا. ٹرین پہنچنے کے وقت اسٹیشن پر ضلع آفات آفیسر شمبھو کمار ، اے ڈی ایم انیل کمار ٹھاکر ، ایس ڈی او روزی کماری ، ایس ڈی پی او پسکر کمار موجود تھے اور از خود تمام چیزوں پر نظر بنائے رکھے تھے.

اپنے وطن پہنچنے کے بعد مزدوروں کے چہروں پر خوشی دیکھی گئی۔ان میں زیادہ تر مزدوروں کے ساتھ ان کی بیوی اور چھوٹے چھوٹے بچے بھی شامل تھے. مزدوروں نے وزیراعظم اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا شکریہ بھی ادا کیا.

اس موقع پر افسر شمبھو کمار نے کہا کہ ہم لوگوں کی پوری کوشش ہے کہ باہر سے آنے والے مزدور بھائیوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اور ان کے بلاک میں بنے کورنٹائن سینٹر تک پہنچانے کی ذمہ داری بخوبی نبھائی جا رہی ہے.

اس موقع پر میڈیکل ٹیم، نام پتہ درج کرنے والی ٹیم اور مزدوروں کو کھانا کھلانے والی ٹیم مستعد رہی جبکہ ارریہ اسٹیشن کے مینجر اشوک کمار، جی آر پی، آر پی ایف کے افسران پولس اہلکار کے ساتھ مستعد دکھے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details