اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: 13جنوری کو قانون سازیہ کا خصوصی اجلاس - ریزرویشن کو 10 سال کے لئے توسیع کرنے کا نظم ہے

126 ویں آئینی ترمیم میں درجہ فہرست ذات و قبائل کے لئے سیٹوں کی ریزرویشن کو 10 برس کے لئے توسیع دینے کا نظم ہے وزیر اعلی نتیش کمار نے اسمبلی اسپیکر سے خصوصی اجلاس بلانے کی اپیل کی اور اس کے بعد یہ اجلاس ایک دن کے لیے 13 جنوری کو منعقد ہو رہا ہے۔

قانون سازیہ کا خصوصی اجلاس
قانون سازیہ کا خصوصی اجلاس

By

Published : Jan 10, 2020, 12:24 PM IST

ریاست بہار میں 13جنوری کو قانون سازیہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے اس خصوصی اجلاس میں 126 ویں آئینی ترمیم کے تعلق سے مذاکرہ ہوگا۔

قانون سازیہ کا خصوصی اجلاس

واضح رہے کہ 126 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ اور راج سبھا دونوں ایوانوں سے پاس ہو چکا ہے لیکن دفعہ 168کے مطابق اس ترمیم کا نصف سے زائد ریاستوں کی اسمبلی سے بھی پاس ہونا ضروری ہے اسی وجہ سے آئندہ 13جنوری کو قانون سازیہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔


ریاست کے سینئر صحافی ارون کمار پانڈے نے بتایا کہ 126 ویں آئینی ترمیم میں درجہ فہرست ذات و قبائل کے لیے سیٹوں کے ریزرویشن کو 10 سال کے لئے توسیع کرنے کا نظم ہے۔

وہیں دوسری جانب اس میں پارلیمنٹ میں اینگلو انڈین ریزرویشن کو ختم کرنے کا بھی نظم ہے۔
اس ترمیم میں درجہ فہرست ذات و قبائل کے لیے ریزرویشن کو 25جنوری 2030 تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس بہار میں اسمبلی کا انتخاب بھی ہونا ہے اس وجہ سے یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details