محکمہ موسمیات بہار کے مطابق فونی طوفان سے بہار محفوظ ہے، البتہ اس کے کچھ اضلاع جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی اطلاع کے پیش نظر پٹنہ کی دو پروازیں اور دس ٹرین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ابھی بہار میں 50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
بہار کے جو اضلاع متاثر ہیں، ان میں، مظفر پور، سیتامڑھی، اورنگ آباد، گیا، روہتاس، کیمور، نالندہ جہان آباد، پٹنہ، بیگوسرائے، جموئی، بھاگلپور، پورنیہ، کٹیہار اور مظفرپور وغیرہ شامل ہیں۔