بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس اور ان کے بیٹے سید ضیاء عباس کے ساتھ دیر رات ایک مجلس کے بعد کچھ لوگوں نے حملہ کیا۔
ضیاء عباس کو نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں جانب سے عالم گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
بہار اسٹیٹ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس اور ان کے بیٹے سید ضیاء عباس پر امام باندی وقف اسٹیٹ گلزار باغ پٹنہ سیٹی میں چہلم کی مجلس کے بعد حملہ کیا گیا۔
پٹنہ: شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین اور ان کے بیٹے کے ساتھ مارپیٹ چیئرمین اور ان کے بیٹے نے دعویٰ کیا ہے کہ 'مجلس ختم ہونے کے بعد شوزاع حیدر ان کے بھائی اور کئی لوگوں نے گالیاں دینی شروع کی۔ وہیں عالم گنج تھانے میں دونوں جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
سید ضیاء عباس نے الزام عائد کیا کہ 'مجلس ختم ہونے کے بعد شوزاع حیدر اور ان کے بھائی کے ذریعہ مجھے میرے والد اور نانا کو بھدی بھدی گالیاں دی گئیں۔ پوری پلانگ کے تحت سارے لوگ اسلحہ کے ساتھ آئے تھے۔ مجھے جان سے مارنے کی سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ 'میرے خاندان کے ساتھ کبھی کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: شیعہ وقف بورڈ نے غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کی
شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس نے الزام لگایا کہ 'ہم لوگ پٹنہ سیٹی واقع سید امام باندی وقف اسٹیٹ گلزار میں ایک چہلم کی مجلس میں شامل تھے۔ ہنگامہ کی آواز سن کر جب میں باہر نکلا تو دیکھا کہ شوزاع حیدر اور انکے بھائی کے علاوہ کئی لوگ میرے بیٹے کے ساتھ مارپیٹ کررہیں ہیں۔'