بہار میں سارن ضلع کے پانا پور تھانہ علاقہ میں دیر رات سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی موت ہوگئی اور ایک دیگر شدید طور سے زخمی ہوگیا ۔
پولیس ذرائع سے بدھ کو ملی اطلاع کے مطابق پاناپور تھانہ علاقہ کے ترکی گاﺅں باشندہ رگھوناتھ رائے کا 25 سالہ بیٹا سونو کمار رائے اپنے دوست راکیش کمار کے ساتھ ایک شادی تقریب میں شامل ہونے کے بعد موٹر سائیکل سے واپس لوٹ رہا تھا ۔ اسی دوران پھکولی ترکی نہر کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو اپنی زد میں لے لیا ۔