اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے واین آرسی کے خلاف غیر معینہ مظاہرہ اور رسم پرچم کشائی

سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری غیر معینہ مظاہرے کے مقام پر جشن یوم جمہوریہ منایا گیا اور ایک 80 برس کی خاتون کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی ادا کی گئی۔

قومی ترانہ پڑھنے کے بعد ملک کے آئین کو پڑھ کر سنایا گیا
قومی ترانہ پڑھنے کے بعد ملک کے آئین کو پڑھ کر سنایا گیا

By

Published : Jan 26, 2020, 4:49 PM IST

Updated : Feb 25, 2020, 4:53 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع شانتی باغ محلے میں گزشتہ 29 دنوں سے سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ کی جانب سے غیر معینہ مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

26 جنوری 2020 بروز اتوار کو 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ شانتی باغ کے مظاہرے میں شامل ہوئے۔

قومی ترانہ پڑھنے کے بعد ملک کے آئین کو پڑھ کر سنایا گیا

اس مظاہرے میں بچے، بوڑھے، جوان، مرد وخواتین اور طلباء وطالبات سمیت سبھی طبقے کے معززین یہاں موجودہ رہے، صبح 11 بجے اسی سالہ نسیمہ خاتون (دادی) کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی ادا کی گئی۔

اسی سالہ نسیمہ خاتون (دادی) کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی

اس موقع پر مظاہرین نے ملک اور آئین کو بچانے کا حلف بھی لیا اور پھر قومی ترانہ پڑھنے کے بعد ملک کے آئین کو پڑھ کر سنایا گیا۔

سنویدھان بچاو سنگھرش مورچہ کی جانب سے غیر معینہ مظاہرہ

مظاہرے کے کنوینر عمیر خان عرف ٹکا خان نے بتایا کہ ضلع گیا کے دور دراز سے آج پرچم کشائی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے لوگ شامل ہوئے ہیں، آج یوم جمہوریہ کا جشن ہے اور اس جشن کے موقع پر مظاہرین نے آئین کو بچانے کاحلف اٹھا کر ملک کے آئین کو بچانے اور یہاں کی قومی یکجہتی وملک کی سالمیت کے لیے اپنے عزم کو دہرایا۔

Last Updated : Feb 25, 2020, 4:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details