گیا:بہار کے مشہور ماہر امراضِ چشم، اور پٹنہ شہر کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر امتیاز محسن کو پٹنہ میں ' گلوبل بہار میڈیکل ایکسیلنس ایوارڈ ' 2023 سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر امتیاز کا شمار ملک کے نامور ڈاکٹروں میں ہوتا ہے، اس سے قبل انہیں ان کے کام کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے، جس میں مالدیپ کے صدر کی جانب سے دیا جانے والا ایوارڈ، اور سارک ملک کی جانب سے دیا جانے والا ایوارڈ قابل ذکر ہے۔ ڈاکٹر امتیاز نے مالدیپ میں بھی تقریباً 23 سال خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے والد بھی نالندہ میڈیکل کالج اور پٹنہ میڈیکل کالج میں اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ جہاں ای این ٹی کے شعبہ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے کاموں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔
Dr Imtiaz Honored بہار کے معروف ماہر چشم ڈاکٹر امتیاز کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا - ماہر چشم ڈاکٹر امتیاز کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا
ریاست بہار کے معروف ماہر چشم ڈاکٹر امتیاز کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں پٹنہ کے علاوہ گیا ضلع کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
ڈاکٹر امتیاز کو ایوارڈ سے سرفراز ہونے پر گیا مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی سمیت گیا کے طبی حلقہ نے اُنہیں مبارک باد پیش کی ہے اور کہا کہ جب خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں تو اللہ آپ کے ہاتھوں کو شفایابی کا ذریعہ بنادیتا ہے، اس تقریب میں کئی بڑے ڈاکٹر بھی موجود رہے جس میں خصوصی طور پر ڈاکٹر عبدالحی کا نام قابل ذکر ہے۔ واضح ہو کہ آج کل کی بڑھتی ہوئی آلودگی میں ہماری آنکھیں سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ یہ اہم ایوارڈ ڈاکٹر امتیاز کے ان آنکھوں کو بچانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے کیے گئے کام کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ شہر کے ڈاکٹروں، سماجی کارکنوں، سیاست اور ادب سے وابستہ لوگوں نے انہیں یہ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔