اس معاملے میں متاثرہ خاتون نے ریاست بہار کے دربھنگہ کے کلکٹر، سینر ایس پی اور ضلع لیگل سروس اٹھاریٹی کے سکریٹری سے درخواست دے کر جانچ اور کاروائی کی فریاد کی۔
لیکن ابھی تک اس سنگین الزامات پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس معاملے پر دربھنگہ جیل انتظامیہ پر کاروائی کی مانگ کو لیکر انصاف منچ اور نگر کانگریس کارکنان نے اردو محلہ میں احتجاج کیا۔
انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد کی قیادت میں یہاں سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ایک روزہ دھرنے کااحتجاج کیا جس میں متعدد افراد نے شرکت کی-
دربھنگہ جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاج اس موقع پر انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد اور نگر کانگریس کے صدر راجا انصاری نے کہا کہ ہم لوگ ایک روزہ دھرنا کے ذریعے اس سنگین معاملہ پر ضلع انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
ضلع انتظامیہ سے مانگ کرتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد اس معاملے کی جانچ کر کے قصوروار جیل اہلکاروں پر کاروائی کریں ۔ اگر وقت پر کاروائی نہیں کی گئی تو ہم لوگ اپنا احتجاج آگے بھی جاری رکھیں گے۔