اردو

urdu

ETV Bharat / state

President Draupadi Murmu in Gaya صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں چار مسلم طالبات میڈل سے سرفراز

بہار کی چار طالبات کو ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی کی تقریب میں صدر دروپدی مرمو کے ہاتھوں میڈل سے نوازا گیا۔ ان لڑکیوں کو مختلف کورسز میں ٹاپ کرنے پر میڈل دیا گیا۔ Draupadi Murmu awarded medals to four Muslim students

President Draupadi Murmu in Gaya
President Draupadi Murmu in Gaya

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 12:13 PM IST

گیا:گیا کے پنچان پور میں واقع ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی کا تیسرا کانووکشن پروگرام منعقد ہوا۔ اس میں 1142 طلباء و طالبات پی جی اور یو جی کورسز میں پاس آؤٹ ہوئے ہیں، 1142 طلباء و طالبات میں 103 طلباء و طالبات ٹاپرز ہیں جنہیں گولڈ میڈل دیا گیا ہے اور ان میں 25 طلباء و طالبات وہ تھے جن کو صدر جمہوریہ دروپدی مرموکے ہاتھوں میڈل اور ڈگریاں دی گئیں۔ ان 25 میں 18 طالبات ہیں جنہیں صدر جمہوریہ دروپدی کے ہاتھوں میڈل دیا گیا، خاص بات یہ ہے کہ ان 18 گولڈ میڈلسٹ میں 4 مسلم گولڈ میڈلسٹ تھیں جنہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں میڈل اور ڈگری دی گئی ہے۔

خبر کے مطابق اُن میں شہر گیا میں واقع نیو کریم گنج کی رہنے والی ثانیہ درخشاں کشور بھی ہیں، جنہیں سیشن 16-2018 انٹیگریٹڈ بی ایس سی، ایل ایل بی ' آنرز' میں ٹاپ کرنے پر میڈل دیا گیا۔ ثانیہ کو تین زمروں میں ' چانسلر گولڈ میڈل، اسکول گولڈ میڈل اور ڈیپارٹمنٹ گولڈ میڈل ' سے نوازا گیا ہے۔ جب کہ دوسری پٹنہ کی رہنے والی فرزانہ نوشین کو ایم ایس سی بائیو ٹیکنالوجی سیشن 17-2019 میں ٹاپ کرنے کے لیے میڈل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

President Murmu Visit Gaya صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سینٹرل یونیورسیٹی کے کانووکیشن پروگرام میں شریک ہوئیں

فرزانہ کو بھی تینوں زمرے میں میڈل سے نوازا گیا ہے، پٹنہ کی ہی رہنے والی رابعہ فاطمہ ہیں جنہیں ایم اے سائیکلوجی سیشن 17-2019 میں ٹاپ کرنے پر اُنہیں صدر جمہوریہ دروپدی کے ہاتھوں میڈل سے نوازا گیا ہے۔ اسی طرح افشا پرویز ہیں جو ایم اے ڈیولپمنٹ اسٹڈیز میں ٹاپ کرنے پر گولڈ میڈلسٹ بنیں اور خاص بات یہ کہ یہ بھی اُن 18 لڑکیوں میں شامل ہیں جنہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں میڈل اور ڈگری دی گئی ہے۔ چاروں مسلم طالبات کے والدین، رشتے دار دوست و احباب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جنہوں نے اس کامیابی پر اُنہیں مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج کا دن اُن کے لیے انتہائی مسرت و شادمانی کا ہے۔ کیونکہ اس طرح کی ' قومی سطح ' کی یونیورسٹی میں مسلم طالبات بہت ہی کم گولڈ میڈلسٹ بنتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details