اردو

urdu

ETV Bharat / state

پاور لوم سے جڑے پچاس ہزار لوگ معاشی بحران کا شکار - بہار کے بھاگلپور کے چمپانگر

چمپانگر کی گلیوں میں داخل ہوتے ہی عام دنوں میں کپڑے بننے والی مشین پاور لوم کے چلنے کی آواز سے کان دھرنا مشکل ہوتا تھا لیکن لاک ڈاؤن کے بعد سے پورا سناٹا ہے اور پاور لوم بند ہیں اور اس پر دھول کی پرت چڑھ گئی ہے۔

پاور لوم سے جڑے پچاس ہزار لوگ معاشی بحران کا شکار
پاور لوم سے جڑے پچاس ہزار لوگ معاشی بحران کا شکار

By

Published : Apr 11, 2020, 2:14 PM IST

لاک ڈاؤن کے سبب بہار کے بھاگلپور کے چمپانگر میں پاورلوم مشین پوری طرح سے خاموش ہے ۔ میشن کی خاموشی سے مزدوروں کی پریشانیوں میں اضا فہ ہوا۔

پاور لوم سے جڑے پچاس ہزار لوگ معاشی بحران کا شکار

پاور لوم کے مالکان تو اپنی جمع پونجی سے دن کاٹ رہے ہیں لیکن یومیہ مزدوری کر دو سو روپئے سے تین سو روپئے کمانے والے بُنکروں کی حالت دگر گوں ہے، اور کھانے کے لالے پڑنے لگے ہیں؛

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اخبارات میں اعلان پڑھتے ہیں اور ٹی وی میں بھی مزدور طبقے کے لوگوں کو مدد کا اعلان کیا گیا ہے

پاور لوم سے جڑے پچاس ہزار لوگ معاشی بحران کا شکار

لیکن سچائی یہ ہے کہ ہم جیسےغریبوں تک حکومت کی طرف سے نہ ہی کوئی پیسہ ملا ہے اور نہ ہی کھانے پینے کی کوئی اشیاء تقسیم کی گئی ہےاور کام جس طرح ٹھپ ہوگیا ہے مزدور طبقہ کا بھوک مری کا شکار ہونے لگا ہے اور اگر لاک ڈاؤن کھلتا بھی ہے تو کاروبار کو سنبھلنے میں کم سے کم چھہ مہینے کا وقت لگے گا؛

چمپانگر اور ناتھ نگر میں تقریبا دس ہزار پاور لوم ہیں اور 50 ہزار لوگوں کے معاش سے جڑا ہوا ہے سیدھے سادے لفظوں میں کہیں تو پاور لوم سیکٹر بند ہونے کی وجہ سے صرف چمپانگر علاقے میں پچاس ہزار لوگوں کا ذریعہ معاش چھن گیا ہے۔

ایسے میں اگر حکومت کی طرف سے ان لوگوں کی مدد نہیں کی جاتی ہے تو اس سے جڑے لوگ بھوک مری کے شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details