پٹنہ: بہار کی سیاست میں واضح تبدیلی سے پرجوش آر جے ڈی کارکنان بڑی تعداد میں تیجسوی یادو کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں Crowd Outside Tejashwi Yadav Residence۔ تیجسوی یادو رہائش گاہ کے اندر اپنے تمام اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمان کے ساتھ میٹنگ میں مصروف ہیں۔ عظیم اتحاد کے کارکنان میں اس بات کی خوشی ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک بار پھر سے عظیم اتحاد کا حصہ ہوں گے جس سے بہار ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔' Bihar Political Crisis
Bihar Political Crisis: تیجسوی یادو کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان کا ہجوم، جشن کی تیاری - بی جے پی کے بغیر نتیش کی حکومت
تیجسوی یادو کی رہائش گاہ کے باہر بہار کے مختلف اضلاع سے آئے کارکنان کا ہجوم قابل دید ہے۔ سمستی پور سے آئے راہل یادو نے کہاکہ تیجسوی یادو کے وزیر اعلیٰ بننے سے زیادہ اہم بہار سے بی جے پی کو ختم کرنا ہے، جس نے بہار کے ماحول کو فرقہ وارانہ ماحول میں رنگنے کی کوشش کی ہے۔ نتیش کمار کے عظیم اتحاد کے جانے کے بعد سے اتحاد کمزور پڑ رہا تھا مگر اب پہلے کی طرح اتحاد مضبوط ہوگا۔ Bihar Political Crisis
تیجسوی یادو کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان کا ہجوم، جشن کی تیاری