اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس اہلکار صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج

آرریہ ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر پولیس اہلکار صحتیاب ہوکرگھر لوٹے ۔ وہ کورونا وائرس سے متاثرہونے والے پولیس کے پہلے جوان تھے۔

پولیس اہلکار صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج
پولیس اہلکار صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج

By

Published : May 14, 2020, 5:48 PM IST


بہار کے ارریہ ضلع میں بھی کورونا وائرس سے متاثر سب سے پہلا شخص پولس کا جوان پایا گیا تھا، یہ بکسر ضلع سے ڈیوٹی پر تعینات ہونے ارریہ پہنچے تھے جہاں کورنٹائن میں جانچ کے دوران ان کی رپورٹ پازیٹو آیا تھا۔

پولیس اہلکار صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج

ضلع انتظامیہ نے فوراً اس جوان کو فاربس گنج کے ریفرل ہسپتال میں آئیسولیشن میں ایسولیٹ کردیا تھا، گزشتہ دس دنوں سے طبی علاج کے بعد آخر کار پولس جوان کی جانچ رپورٹ منفی آیا ۔

جوان نے اپنی ہمت اور ڈاکٹروں کی نگرانی سے کورونا وائرس سے جنگ جیت واپس ڈیوٹی پر چلا گیا، کورونا سے جنگ جیت واپس لوٹنے والے اس جوان کو آئیسولیشن سینٹر کے ڈاکٹروں و ملازمین نے مالا پہنا کو اور پھول کی بارش کر الوداع کیا.

واپس لوٹنے والے پولس جوان نے کہا کہ ایسولیشن سینٹر پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا پورا خیال رکھا، خدمت میں کسی طرح کی کوئی کمی نہیں ہونے دی گئی.

ان لوگوں کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے، وہیں ہسپتال مینیجر ڈاکٹر نازش نے کہا کہ پولس جوان دس دن قبل ہمارے سینٹر پر آیا تھا، ہم لوگوں نے پوری طرح سے متاثر جوان کی دیکھ بھال کی۔

گزشتہ دس دنوں میں دو بار جوان کا کورونا جانچ ہوا اور دونوں ہی بار رپورٹ منفی آیا اور اب یہ پوری طرح سے صحت یاب ہیں. اب ضلع انتظامیہ کے ہدایت پر انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے.

ڈاکٹر نازش نے کہا کہ اس وائرس سے لڑنے کا سب سے آسان طریقہ خود کی حفاظت ہے، باہر نکلتے وقت ماسک، سینیٹائزر کا استعمال لازماً کریں اور لوگوں سے جسمانی دوری بنا کر رکھیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details