گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع فتح پور تھانہ حلقہ میں پولیس نے سرکاری اناج سے لدی ایک ٹرک کو ضبط کر لیا۔ پولیس نے کاروائی کی تو موقع سے ٹرک چھوڑ کر ڈرائیور اور معاون ڈرائیور فرار ہوگئے۔ Bihar Police Seized Truck Loaded with Rice
تھانہ انچارج شیام سندر پاسوان نے بتایا کہ 'ہمیں بلیک مارکیٹنگ کے حوالہ سے اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد غیر قانونی اناج لے جا رہے ٹرک کو پکڑنے کے لیے انہوں نے کارروائی عمل میں لائی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’پولیس کو دیکھتے ہی ڈرائیور اور اناج کا تاجر ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، ٹرک ضبط ہونے کے بعد اسکی اطلاع بلاک سپلائی افسر کو دی گئی ہے تاہم وہ گھنٹوں گزرنے کے باوجود نہیں پہنچے ہیں جسکی وجہ سے یہ ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے اناج سرکاری ہے یا نہیں لیکن جس طرح سے تاجر اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر بھاگے ہیں اس سے لگتا ہے کہ یہ بلیک مارکیٹنگ کے لئے لے جایا جا رہا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’چاول کی بوریوں کا معائنہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اناج سرکاری ہے۔‘‘