پٹنہ: ٹوکیو اولمپک Tokyo Olympics میں ملک کے لئے کئی اعزاز حاصل کرنے والے قومی پہلوان روی دہیا اور ریسلر دیپک پنیا آج پٹنہ پہنچے Indian Olympic athlete in patna جہاں ان کا استقبال بہار کے وزیر کھیل آلوک رنجن Bihar Sports Minister Alok Ranjan نے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں کیا۔
اس دوران وزیر آلوک رنجن نے دونوں مہمان کھلاڑیوں کے حوالے سے کہا کہ 'آج کھیل کے شعبے میں دونوں نوجوانوں نے جس طرح سے ملک کا نام روشن کیا ہے اس سے آنے والے دنوں میں بھارت اولمپک میں مزید بہتر کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کھیل کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ جب بھارتی کھلاڑی اولمپک میں حصہ لینے کے لیے ٹوکیو روانہ ہو رہے تھے، اس وقت بھی وزیراعظم نے ان کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات کرکے حوصلہ بڑھانے کا کام کیا تھا۔
وہیں پہلوان روی دہیا Deepak Punia in Patna نے کہا کہ 'میں بہار دوسری بار آیا ہوں، بہار میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے، یہاں کھیل کے الگ الگ شعبہ میں کئی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، انہیں صرف صحیح پلیٹ فارم دینے کی ضرورت ہے۔