اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Haj pilgrims بہار کے عازمین کی کولکاتا ہوائی اڈے سے سفر حج کےلئے روانگی کا سلسلہ جاری - Bihar pilgrims to depart from Kolkata airport

ریاست بہار سے مزید 323 عازمین حج کولکاتا سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوچکے ہیں اب تک چار قافلے بہار کے عازمین حج کے روانہ ہوچکا ہیں۔ پانچواں قافلہ کولکاتا سے کل یکم جون کو روانہ ہوگا۔

18639291
18639291

By

Published : May 31, 2023, 3:29 PM IST

گیا:ریاست بہار کے عازمین حج اس برس دو امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہو رہے ہیں۔ کولکاتا اور گیا امبارکیشن پوائنٹ سے روانگی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کولکاتا سے پرواز کا سلسلہ جاری ہے۔ جب کہ گیا سے سات جون کو پرواز کا آغاز ہوگا۔ کولکاتا سے 1700 عازمین حج و عازمات حج کی پرواز ہوگی۔ گزشتہ کل 30 مئی کو فلائٹ نمبر ایف 61073 سے بہار کے مزید 323 عازمین روانہ ہوئے ہیں۔ ان عازمین میں پٹنہ، گیا، بانکا بھاگل پور، ویشالی، دربھنگہ، مشرقی چمپارن، ارریہ، پورنیہ اور کٹیہار ضلع کے عازمین حج شامل تھے۔ یکم جون کو روانہ ہونے والے عازمین نے حج ہاؤس کولکاتا میں بہار ریاستی حج کمیٹی کے زیر انتظام حج معاون کیمپ کی معاونت سے اپنی رپورٹنگ کا عمل مکمل کرالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین عبدالحق نے بتایا کہ حج ہاؤس کولکاتا میں بھی بہار کے عازمین حج کے قیام وطعام کا نظم کیا گیا ہے۔ کولکاتا امبارکیشن پوائنٹ سے بہار کے عازمین حج کی اگلی پرواز ایک جون کو ہوگی۔ وہیں گیا امبارکیشن سے روانگی سات جون سے جدہ کے لیے ہوگی۔ عازمین حج یہاں سے احرام کی حالت میں روانہ ہوں گے۔ کل ایک جون کو گیا ہوائی اڈے پر تیاریوں کے تعلق سے چیف سکریٹری عامر سبحانی جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر حج آپریشن سے جڑے سبھی محکموں اور اداروں کے ذمہ داران کی موجودگی ہوگی۔ واضح ہو کہ اس سال بہار سے پانچ ہزار سے زیادہ عازمین وعازمات حج کے مقدس سفر پر روانہ ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details