ریاست بہار کے کیمور میں رحمت مغفرت کا تہوار شب برأت مساجد کے بجاۓ لوگوں نے لاک ڈاٶن کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
گھروں میں جوش وخروش کے ساتھ عبادت اس موقع پر آخرت کی فکر، اللہ سے خطاؤں کی معافی ۔رزق میں برکت ۔ملک میں امن امان ۔مسلمانوں کی ذلت کی دفاع کی دعا مانگی گٸ۔
وہیں پوری شب خصوصی لوگ اپنے اپنے گھروں میں نوافل نماز ادا کئے ۔ساتھ میں قرآنِ پاک کی تلاوت اور دیگردعاؤں وغیرہ کی قرآت بھی کۓ۔
گھروں میں جوش وخروش کے ساتھ عبادت دعاٶں کے دوران گزرے سال میں اگر کوئی غلطی ہوگئی ہو جس کی وجہ سے کسی کا دل دکھا اس سلسلے میں خاص طور پہ معافی طلب کی گٸ۔
اس موقع پر ہر گھر سے قرآن کی تلاوت کی آواز نے شب برات کے حوصلہ کو چوگنا کر دیا۔ رات بھر لوگ محو عبادت میں تلین رہے۔