اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار : وزیر مکیش سہنی کے استعفیٰ کا مطالبہ

بہار کے حاجی پور میں محکمہ کی جانب سے ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وزیر مکیش سہنی بجٹ اجلاس میں مصروف تھے اسی دوران ان کے چھوٹے بھائی ستیش سہنی نے اس تقریب کا افتتاح کیا۔

BiharBihar
Bihar

By

Published : Mar 6, 2021, 5:33 AM IST

بہار کے محکمہ مویشی اور ماہی پروری کے وزیر مکیش سہنی آج حکومت کے لیے اس وقت مصیبت کا سبب بن گئے. جب انکے محکمہ کی تقریب کا افتتاح انکے بھائی ستیش سہنی نے تمام پروٹوکول کے ساتھ کیا جو نا تو وزیر ہیں نا ہی کسی ایوان کے رکن۔ اس بات سے ناراض حزب مخالف رہنماوں نے وزیر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

بہار کے حاجی پور میں محکمہ کے ذریعہ ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وزیر بجٹ اجلاس میں مصروف تھے اسی دوران ان کے چھوٹے بھائی ستیش سہنی نے تقریب کا افتتاح کیا۔

وزیر مکیش سہنی کے استعفیٰ کا مطالبہ

وہیں اس کے بعد آر جے ڈی کے رکن قانون ساز کونسل سبودھ رائے نے کہا 'موجودہ حکومت میں شامل لوگ حکومت کو اپنی جاگیر سمجھ رہے ہیں. سرکاری تقریب میں وزیر اپنے بھائی کو بھیج رہے ہیں. کل اپنے گھر کے کسی دوسرے فرد کو بھیجیں گے. اتنا بدعنوان کابینہ کبھی نہیں تھا'۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو افسران اس میں شامل تھے ان پر بھی کارروائی ہونی چاہئے۔

کانگریس رہنما پریم چندر مشرا نے کہا 'مکیش سہنی کے بھائی کے ساتھ تقریب میں جتنے بھی افسران شامل تھے ان پر کارروائی ہونی چاہیے. وزیراعلیٰ کی مجھ سے بات ہوئی ہے انہوں نے اس پر نوٹس لیا ہے اور کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
خصوصی رپورٹ: کسانوں کے احتجاج کو 100 دن مکمل

وہیں بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل نول کیشور یادو، مکیش سہنی کے بچاؤ میں نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو کچھ ہوا ہے وہ آئین کے خلاف ہے. آئنی عہدے پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو اس کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details