اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: مونگیر یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز شروع - مونگیر

کووڈ 19 کی وجہ سے پورے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں تھمی ہوئی ہیں اس لیے اب طلباء کا مزید تعلیمی نقصان نہ اس لیے متعدد یونیورسٹیز، اسکول اور کالجز نے آن لائن کلاسز شروع کر دی ہیں۔

مونگیر یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز
مونگیر یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز

By

Published : Apr 21, 2020, 11:35 AM IST

ریاست بہار کے ضلع مونگیر میں واقع مونگیر یونیورسٹی کے تاراپور کالج کے پروفیسر شاہد رضا جمال بھی اپنے طلباء کو آن لائن کلاسز لینا شروع کر دیا ہے۔

مونگیر یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز، ویڈیو

انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسز سے دو فائدے ہیں، ایک تو خود ان طلباء کی بوریت ختم ہوگی اور دوسرا طلباء کا نصاب بھی مقررہ وقت پر پورا ہوجائے گا۔

آن لائن کلاسز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پروفیسر شاہد رضا جمال کہتے ہیں کہ 'ہمارے موجودہ ڈھانچے میں آن لائن کلاسز میں کئی طرح کی رکاوٹیں ہیں۔ ایک تو سبھی بچوں کے پاس اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ نہیں ہوتے اور دوسرا یہ کہ انٹرنیٹ کنیکشن اتنا بہتر نہیں ہوتا کہ مواد کی اسٹریمنگ بہتر انداز میں ہو لیکن پھر بھی آن لائن کلاسز جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ بہار کے بھاگلپور جیسے شہروں کی یونیورسٹیوں میں ویسے بھی سیشن تاخیر سےچل رہا ہے اس پر طرح یہ کہ 22 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن سے تعلیم و تدریس کا کام مزید تعطل کا شکار ہوگیا ہے اس لحاظ سے آن لائن کلاسز ایک خوش آئند قدم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details