اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مسلمانوں نےغیردانشمندانہ فیصلہ کیا' - بہار کابینہ میں مسلم وزیر نہیں

بہار اسمبلی کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے برسرِ اقتدار جماعت جے ڈی یو کے پاس ایک بھی مسلم رکن اسمبلی نہیں ہے۔

'مسلمانوں نےغیردانشمندانہ فیصلہ کیا'
'مسلمانوں نےغیردانشمندانہ فیصلہ کیا'

By

Published : Nov 20, 2020, 4:04 AM IST

بہار اسٹیٹ سنی اور شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاداللہ اور افضل عباس نے بہار انتخابات میں جے ڈی یو کو ملی سیٹز اور مسلم امیدواروں کے نہ جیتنے پر تبصرہ کیا۔

'مسلمانوں نےغیردانشمندانہ فیصلہ کیا'

ریاستی اسمبلی کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے جب برسرِ اقتدار جماعت جے ڈی یو کے پاس ایک بھی مسلم رکن اسمبلی نہیں ہے۔

ریاستی کابینہ کی تاریخ کا یہ پہلا موقع ہے جب اقلیتی فلاح کی وزارت کی ذمہ داری اشوک چودھری کے سپرد کی گئی ہے۔ جے ڈی یو کے مذکورہ رہنما اس کی وجہ ریاست کے مسلمانوں کے غیر دانشمندانہ فیصلے بتا رہے ہیں۔

شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید افضل عباس جے ڈی یو کے سینئر مسلم رہنما اور شیعہ وقف بورڈ کے نو منتخب چئیرمین سید افضل عباس نے کہا کہ نتیش کمار اپنا دور اقتدار بخوبی پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی کی وجہ سے ان کی پارٹی کو 40 سیٹیں کم ملیں ہیں۔

دوسری جانب سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاداللہ نے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں کے غیر دانشمندانہ فیصلے کی وجہ جے ڈی یو کے مسلم امیدوار ناکام ہوئے۔

ان رہنماوں کا دعوی ہے کہ نتیش کمار فلاحی کام کرتے رہیں گے. مسلمانوں کے ملی اداروں کو گرانٹ ملتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم کے استعفی پر تیجسوی یادو کا طنز

ABOUT THE AUTHOR

...view details