گیا:ریاست بہار میں اقلیتی برادری کو برسر روزگار کرنے کی غرض سے اہم اسکیم 'وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض' اسکیم ہے ۔آسان شرائط پر قرض کے رقم کی فراہمی تو ہے لیکن اسے لینے والوں کو کافی وقت کا انتظار کرنا ہوتا ہے کیونکہ مالی برس کے اگر شروع مہینے میں بے روزگار ضرورت مند درخواست دیتے ہیں تو کم ازکم اس رقم ملنے میں مالی برس کا اختتام ہوجاتا ہے،Bihar Minority Finance Corporation Scheme In Put On Hold In Gaya In Bihar
اکثر معاملہ یہ ہوتاہے کہ قرض کی رقم سلیکشن ہونے کے باوجود دو تین سال کا وقت گزرجاتاہے تب جاکر کے رقم ملتی ہے۔ حالانکہ تاخیر کا معاملہ ضلع اقلیتی فلاح دفتر سے پیش نہیں آتا بلکہ مالیاتی کارپوریشن پٹنہ سے رقم ملنے میں تاخیر ہوتی ہے۔ اس برس فروری تا مارچ تک مالی سال 23-2022اور گزشتہ مالی سال 21-2022کے لئے فارم پر کئے گئے تھے ۔دوماہ بعد باضابطہ کیمپ لگاکر درخواست گزاروں کا سلیکشن ہوا۔اگست ستمبر ماہ میں اقرارنامہ پر دستخط کے لئے کیمپ لگے۔ اس کے بعد اکتوبر ماہ میں فائل مالیاتی کارپوریشن کو ضلع سے بھیج دی گئی تاہم اب تک درخواست گزاروں کو رقم نہیں ملی ہے ۔