اردو

urdu

By

Published : Oct 3, 2022, 12:27 PM IST

ETV Bharat / state

Tej Partap yadav on Amit Shah امت شاہ بھی عظیم اتحاد میں جلد شامل ہوں گے، تیج پرتاپ یادو کا طنز

آر جی ڈی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ لالو یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے امت شاہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان (امت شاہ) کے بار بار بہار آنے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ وہ بھی عظیم اتحاد میں شامل ہونے کا من بنا چکے ہیں. Tej Partap yadav On Amit Shah

Bihar Minister Tej Pratap Yadav Reaction On Amit Shah Upcoming Tour Of Bihar
Bihar Minister Tej Pratap Yadav Reaction On Amit Shah Upcoming Tour Of Bihar

پٹنہ: وزیر داخلہ امت شاہ کے دوبارہ بہار دورہ پر راجد سپریمو لالو پرساد یادو کے بڑے صاحبزادے و وزیر تیج پرتاب یادو نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ وہ(امت شاہ) بار بار بہار اس لئے آ رہے ہیں کہ انہیں بھی عظیم اتحاد میں شامل ہونا ہے۔ جب سے بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بنی ہے اس وقت سے بی جے لی لیڈران کے پیٹ میں درد شروع ہو گیا ہے۔ سبھی لوگ مسلسل بہار کا دورہ کر رہے ہیں. امت شاہ بھی بار بار بہار اسی وجہ سے آ رہے ہیں کہ انہیں بھی عظیم اتحاد کی حکومت اچھی لگ رہی ہے ۔وہ بہت جلد بھاجپا چھوڑ کر عظیم اتحاد میں شام ہو جائیں گے. Bihar Minister Tej Pratap Yadav Reaction On Amit Shah Upcoming Tour Of Bihar

امت شاہ بھی عظیم اتحاد میں جلد شامل ہوں گے:تیج پرتاپ یادو کا طنز

بہار کے وزیر تیج پرتاب یادو نے مزید کہا کہ آج ہم نے ریاستی دفتر کا دورے کے دوران ریاستی صدر جگدا نند سنگھ جی سے ملاقات کی۔اس بات کو یقینی بنانے کی گزارش کی کہ راجد کے جتنے بھی وزیر ہیں۔وہ سب دفتر آئیں اور جنتا دربار لگا کر عوام کی فریاد سنیں اور ان کے مسائل حل کریں۔ اس سے زیادہ سے زیادہ عوام کی مدد ہو سکے. حکومتی سطح سے جو کام ہو رہا ہے وہ اپنی جگہ ہے۔ہم زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچ سکیں.

یہ بھی پڑھیں:Journalist Ahmed Saeed Passed Away ممتاز صحافی احمد سعید کا انتقال اردو صحافتی دنیا میں سوگ کی لہر

غورطلب ہے کہ امت شاہ 23 ستمبر کو خطہ سیمانچل کے پورنیہ اور کشن گنج کا دورہ کیا تھا، اب 17 دن بعد امت شاہ پھر سے دوبارہ بہار کے دورے پر آ رہے ہیں. اس بار وزیر داخلہ 11 اکتوبر کو جے پرکاش نارائن کے جنم دن کے موقع پر چھپرہ کے دیارہ گاؤںجائیں گے.امت شاہ سیوان اور گوپال گنج میں کسانوں سے ملاقات کریں گے. Bihar Minister Tej Pratap Yadav Reaction On Amit Shah Upcoming Tour Of Bihar

ABOUT THE AUTHOR

...view details