اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Minister Surendra Yadav وزیرسریندر یادو تقریب میں موبائل بند کراکر بی جے پی پربرس پڑے - ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن

ضلع گیا میں اقلیتی طبقہ کی طرف سے نومنتخب عوامی نمائندوں کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر مختلف شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اعزاز سے سرفراز کئے گئےBihar Minister Surendra Yadav

وزیرسریندر یادو ایک تقریب میں موبائل بند کراکر بی جے پی پرجم کربرسے
وزیرسریندر یادو ایک تقریب میں موبائل بند کراکر بی جے پی پرجم کربرسے

By

Published : Jan 16, 2023, 8:19 PM IST

وزیرسریندر یادو تقریب میں موبائل بند کراکر بی جے پی پربرس پڑے

گیا: ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئر سمیت وارڈ کونسلروں کے لئے استقبالیہ تقریب نیوکریم گنج میں اپنا منچ کی جانب سے منعقد ہوئی جس میں ریاستی وزیر ڈاکٹر سریندر پرساد یادو اور آرجے ڈی کے سنیئر لیڈر وسابق وزیر بہار شیام رجک مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس موقع پر سابق وزیر شیام رجک نے اپنے خطاب میں کہاکہ نفرت پھیلانے والوں سے سماج کو پاک کرنا ضروری ہے میونسپل کارپوریشن کا کام صفائی ستھرائی کا بھی ہے ۔تاہم آج جس طرح نفرتوں کو بڑھاوا دیا جارہا ہے۔ اس کے خاتمے کیلئے بھی سبھی کو متحد ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے۔ اشتعال انگیزی سے معاشرے کو صاف کرنے کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشن کے عوامی نمائندوں کی بھی ہے جبکہ اس موقع پر بہار حکومت کے کوآپریٹیو وزیر ڈاکٹر سریندر پرساد یادو بی جے پی جم کر برسے ۔

سریندر پرساد یادو جس وقت وہ بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے تھے اس سے قبل ہال میں موجود سبھی کے موبائل فون کو بند کرادیا گیا اور یہ خود وزیر موصوف نے کرایا،میڈیا کو ریکارڈنگ سے روکا گیا۔ اس کے بعد ریاستی وزیر بی جے پی پر جم کربرسے وزیر سریندر پرساد یادو یہاں پروگرام میں موجود مسلم طبقے کے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کی اور ایسا محسوس کرایا کہ گویا کہ اب انکے علاوہ مسلمانوں کا کوئی بہی خواہ نہیں ہے ۔ان کی ہمدردی اور مہربانی سے مسلمانوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔

انہوں نے این آرسی احتجاج کا بھی ذکر کیا اور کہاکہ بہار میں بی جے پی کی حیثیت دکھادی گئی ہے تاہم لوک سبھا کے الیکشن سے قبل بی جے پی کوئی بڑا کانڈ کرنے کی فراق میں ہے۔ سبھی کو مستعدی کے ساتھ نمٹنا ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کے تجربات کا بھی ذکر کیا ۔افسوس ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں نہیں ہیں جب تھے تب کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپی اور لال کرشن اڈوانی کے ہاتھوں سے خواتین بل کو چھین کر ہم نے پھاڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Minority Residential School بہار کا پہلا اقلیتی رہائشی اسکول بن کر تیار، عنقریب وزیر اعلیٰ کریں گے افتتاح

انہوں نے کہا کہ وہ اکثر بی جے پی کے لیڈران کو انکی حیثیت کا احساس کراتے ہیں اس دوران انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں بی جے پی حمایت یافتہ امیدوار کی شکست کی وجہ بھی بتائی اور اسکے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details