لوک سبھا ضمنی انتخابات میں کشن گنج حلقہ اسمبلی سے ایم آئی ایم نے شاندار جیت درج کی تھی۔
ایم آئی ایم کے حامیوں کا جلوس، ویڈیو ضمنی انتخاب میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار قمرالہدی کی جیت درج کی تھی۔
کیمور کے بھبھوا کی سڑکوں پر سینکڑوں حامیوں نے اکبر اویسی زندہ باد نعرے کے ساتھ زبردست جلوس نکالا۔
اس موقع پر سماجی کارکن جمیل خان کی قیادت میں ساحل وقار، سونو خان، اعجاز ساحل، شبیر عالم، عامر انصاری، صدام خان اور ایم آئی ایم کے ریاستی صدر سابق رکن اسمبلی اخترالایمان اور نو منتخب رکن اسمبلی قمرالہدی کو جیت کی مبارک باد دی۔
جمیل خان نے کہا کی مجلس کی جیت سے سیکولر کے نام کا ڈھونگ کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے کشن گنج سے مجلس کو ہرانے کے لیے پوری طاقت لگا دی لیکن عوام نے قابل ستائش کام کیا اور ایم آئی ایم کو جیت دلائی۔