اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: اگلے 48 گھنٹے تک بارش کا امکان

سیمانچل کے ضلع ارریہ سمیت نیپال سے متصل دیگر اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں تک بھاری بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی امید ہے، اس کو لیکر بہار محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔

اگلے 48 گھنٹے تک بارش ہونے کے امکان
اگلے 48 گھنٹے تک بارش ہونے کے امکان

By

Published : Sep 16, 2020, 6:43 PM IST

محکمہ موسمیات کی جاری پریس ریلیز کے مطابق ارریہ کے علاوہ پورنیہ، کشن گنج، کٹیہار ، سہرسا ،سپول، مدھے پورا، مدہوبنی، دربھنگہ وغیرہ میں بھی شدید بارش ہونے کی امید ظاہر کی ہے. ان میں ارریہ اور کشن گنج کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے، جبکہ مشرقی و مغربی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، مدہوبنی، مظفرپور، ویشالی، شیوہر، سمستی پور کو اورینج زون میں رکھا گیا ہے. ریڈ زون کا مطلب ان علاقوں میں بھاری بارش ہو سکتی ہے، جس کا اثر یومیہ زندگی پر پڑے گا.

کرشی سائنس مرکز کے سائنسداں پربھات کمار نے کہا کہ بجلی کے چمکنے اور گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دینے پر لوگوں کو کھلی جگہوں کے بجائے پکے مکان کے سایہ میں پناہ لینا چاہیے. ادھر محکمہ موسمیات کے پیشن گوئی کے بعد آج ارریہ میں صبح چھ بجے سے آسمان میں کالے بادل چھانے لگے ساتھ ہی تیز ہوا بھی چل رہی ہیں ، پھر کچھ دیر بعد ہی رک رک کر بارش شروع ہو گئی.

اگلے 48 گھنٹے تک بارش ہونے کے امکان

اس طرح کی بارش سے یومیہ زندگی کافی متاثر ہو رہی ہے، لوگ اپنے اپنے گھروں میں قید ہیں، بارش کی وجہ سے مزدور طبقہ بھی باہر نہ نکلنے کو مجبور ہے. صبح سے ہو رہی بھاری بارش سے ضلع کے نشیبی علاقوں میں واقع ندی کی سطح میں اچھال دیکھنے کو مل رہا ہے، جوکی ہاٹ، رانی گنج ، بھرگامہ، سکٹی، فاربس گنج علاقے کے پرمان، مہانندہ، کنکئی اور داس ندیوں میں ندی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ندی کے پاس بسنے والے عوام کی پریشانی بڑھ گئی ہے.

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے الرٹ سے عوام بھی الرٹ ہو گئی ہے، لوگوں نے کھانے پینے کی ضروری سامان کو پہلے سے گھروں میں محفوظ کر لئے ہیں، مگر اس بارش سے سب سے زیادہ نقصان ان لوگوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے جو ندی کے کنارے آباد ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details