پولیس سپرنٹنڈنٹ مرتنجے چودھری نے بتایا کہ 'انہیں غیر سماجی عناصر کے ذریعہ فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹز پر مذہبی جذبات بھڑکانے والے پوسٹ اپلوڈ کیے جانے کی شکایت ملی تھی۔ شکایت کی تصدیق کرائے جانے پر اسے درست پایا گیا ہے۔'
مسٹر چودھری نے بتایاکہ معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے فوراً مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔
انہوں نے بتایاکہ تفتیش کے دوران متنازع پوسٹ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی۔