اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین سو طالب علم اسپیشل ٹرین سے دربھنگہ پہنچے

مہاراشٹر کے نندوربار اور دوسرے جگہوں کے مدرسے کے تین سو طالب علم اسپیشل ٹرین سے دربھنگہ پہنچے۔ اسکریننگ کرکے انہیں آبائی بلاک بھیجا گیا۔

By

Published : May 7, 2020, 3:06 PM IST

مہاراشٹرا سے تین سو طالب علم اسپیشل ٹرین سے دربھنگہ پہنچے
مہاراشٹرا سے تین سو طالب علم اسپیشل ٹرین سے دربھنگہ پہنچے

ریاست بہار کے دربھنگہ ضلع کے مختلف علاقوں کے تقریبان تین سو طالب علم جو مہاراشٹر کے ناندوربار اکل کنواں اور دوسرے مدارس میں پڑھائی کرتے ہیں وہ اسپیشل ٹرین سے دو دنوں کا سفر طے کرکے بروز جمعرات کو تقریبان 5 بجے شام میں دربھنگہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے۔

مہاراشٹرا سے تین سو طالب علم اسپیشل ٹرین سے دربھنگہ پہنچے

جہاں ضلع انتظامیہ نے ان سب کا خیر مقدم کیا اور ناشتہ پانی کا پیکٹ دیا اور سینیٹائز بھی کیا جا رہا تھا۔ ضلع انفارمیشن افسر نے بتایا کہ اسپیشل ٹرین سے کل 872 مسافر آئے ہیں جس میں 300 دربھنگہ کے رہنے والے طالب علم ہیں، جو باقی لوگ دوسرے اضلاع کے ہیں انہیں بس کے ذریعے ان کے آبائی ضلع بھیجا جا رہا ہے۔ مدارس کے طالب علم پہنچے ان کے ہاتھوں پر نشان بھی لگایا جا رہا تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details