ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vande Mataram Controversy in Bihar:'اے آئی ایم آئی ایم رہنما وندے ماترم پر سیاست کرکے سرخیوں میں رہنا چاہتے ہیں' - اختر الایمان پر سرخیوں کے لیے تنازع کو ہوا دینے کا الزام

گیا میں مدرسہ بورڈ کے چیئرمین Bihar Madrasa Education Board Chairman نے 'وندے ماترم Vande Mataram Issue کے تنازع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ماحول کشیدہ کرنے کے لیے نفرت کی باتوں کو طول دیتے ہیں۔ بہار اسمبلی Bihar Legislative Assembly کے سرمائی اجلاس میں پہلی مرتبہ وندے ماترم گائے جانے پر اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما AIMIM Leader سیاست کر کے سرخیوں میں رہنا چاہتے ہیں۔''

Abdul Qaiyum Ansari on AIMIM Leader:'اے آئی ایم آئی ایم رہنما وندے ماترم پر سیاست کرکے سرخیوں میں رہنا چاہتے ہیں'
Abdul Qaiyum Ansari on AIMIM Leader:'اے آئی ایم آئی ایم رہنما وندے ماترم پر سیاست کرکے سرخیوں میں رہنا چاہتے ہیں'
author img

By

Published : Dec 22, 2021, 4:08 PM IST

بہار اسمبلی Bihar Legislative Assembly میں سرمائی اجلاس ختم ہونے کے باوجود اسمبلی میں سرمائی اجلاس Winter session in Bihar Assembly کے آخری سیشن میں قومی گیت وندے ماترم Vande Mataram گائے جانے پر اٹھا تنازع ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم پر نفرت کی سیاست کا الزام

اس معاملے پر بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ Bihar Madrasa Education Board کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ وندے ماترم پر اعتراض کرکے اے آئی ایم آئی ایم رہنما و رکن اسمبلی اخترالایمان AIMIM leader Akhtarul Iman نے نفرت اور کشیدگی پھیلائی ہے۔ بہار کا ماحول خوشگوار ہے اور اسے ہرحال میں قائم رکھا جائے گا۔ کسی کے گانے یا نہیں گانے سے زیادہ کچھ اثر نہیں پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی گیت وندے ماترم Vande Mataram گانے والوں کی آبادی 80 فیصد سے زائد ہے ایسے میں یہاں نہیں گانے کا سوال کیا ہے؟ سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اسی لیے اس طرح کے معاملات تیزی سے بڑھائے جاتے ہیں۔

انہوں نے نمائندے کے سوال 'کیا وندے ماترم مسلمانوں کو گانا چاہیے؟ انہوں نے کہا ہے صرف کچھ لوگ اس کو گانے والے نہیں ہیں اور ان سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔

ان سے جب پوچھا گیا کہ وندے ماترم کا گانا ہی 'حب الوطنی' اور ماحول کو کشیدگی سے بچانے کا پیمانہ ہے، تو کیا بہار کے سرکاری مدارس میں بورڈ کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے وندے ماترم گانے کی اجازت اور اسے لازمی کیا جائے گا؟ اس سوال پر انہوں نے ہچکچاہٹ کے ساتھ کہا کہ مدرسہ میں گانے Vande Mataram In madarsa کے لیے کون کہہ رہا ہے، مدرسہ کا سوال کہاں سے آگیا، جب ایسی کوئی بات ہوگی تو دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Vande Mataram Controversy in Bihar Assembly: وندے ماترم گانے پر مختلف پارٹیوں کے مسلم رہنماؤں کا ردعمل

واضح رہے کہ بہار مدرسہ بورڈ Bihar Madrasa Board کے چیئرمین گیا دورہ پر تھے۔ بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے آخری سیشن میں قومی گیت وندے ماترم گانے کو لیکر اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اخترالایمان نے اعتراض کرتے ہوئے بابر نکلے تھے۔ اس کے بعد سے ہی بہار میں وندے ماترم پر سیاست Politics on Vande Mataram in Bihar تیز ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details