اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ: 12 سے 19 جولائی تک لاک ڈاؤن - ارریہ

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے 12 جولائی سے 19 جولائی تک پورے ضلع میں ضروری چیزوں کو چھوڑ مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

representative image
representative image

By

Published : Jul 11, 2020, 1:25 PM IST

ارریہ کے ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ضلع میں اب تک 157 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ پورے ضلع میں فی الحال 69 کنٹنمنٹ زون ہیں اسی کے پیش نظر محکمہ آفات کے انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ 12 جولائی سے 19 جولائی تک ارریہ میں لاک ڈاؤن لاک ڈاؤن رہے گا۔

پرشانت کمار, ضلع کلکٹر، ارریہ

لاک ڈاؤن کے دوران ایمبولینس، فائر بریگیڈ، مال بردار گاڑیوں کے علاوہ سرکاری ایمرجنسی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہے گا جبکہ ذاتی سواریاں، ای رکشا، آٹو گاڑی سمیت دیگر تما قسم کی نجی سواریوں کی آمد و رفت پوری طرح سے بند رہے گی۔

اس کے علاوہ لاک ڈاؤن میں سبھی سرکاری و غیر سرکاری دفاتر، بینک، بیمہ کمپنی، ٹیلیفون آفس، اے ٹی ایم، ہسپتال، نرسنگ ہوم، پوسٹ آفس، کوریئر آفس کھلے رہیں گے۔

حالانکہ سرکاری دفاتر میں عام لوگوں کے جانے پر پابندی رہے گی جبکہ جنرل اسٹور اور کرانہ دوکانیں صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کھولنے کی اجازت رہے ہے جبکہ پھل، دودھ، سبزی کی دکان صبح چھ بجے سے نو بجے تک اور دوپہر تین بجے سے پانچ بجے تک کھل سکیں گی۔

اس دوران ضلع کلکٹر نے تمام لوگوں سے لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details