گیا ڈیویزن میں کارپوریشن کی بسوں کی اوسطا روزانہ آمدنی ساڑھے تین لاکھ کے قریب ہے۔تاہم ابھی لاک ڈان کے دوران سبھی بسوں کی اسٹیئرنگ لگ بھگ مقفل ہے ،ٹرانسپورٹ کے افسر کے مطابق اب تک ڈیڑھ کروڑکا نقصان ہوچکا ہے۔ یہ بحران کب تک جاری رہے گا؟ کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ ضلع گیا ڈیویزن ڈپو کی سروس عام مسافروں کے لئے فی الحال بند ہے تاہم بس ڈپو کی دو بسیں طبی عملے کو اپنی منزل مقصود تک پہنچا رہی ہیں۔ ان بسوں سے طبی عملے کو لانے اور لے جانے کاکام جاری ہے ، ساتھ ہی پھنسنے مسافروں کو پہچانے میں ان کی مدد کی جارہی ہے۔
22 مارچ سے اب تک پچاس بسیں خدمات انجام دے چکی ہیں ، لاک ڈاون کے شروعات میں مسافروں کو جنکشن سے ارریہ اور گوپال گنج بھیجا گیا ہے ، اس کے بعد بھی بسوں کو بھاگل پور، موتیہاری مظفر پور روانہ کیا گیا ہے۔ بہار اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے تحت گیا ڈویژن کے چار اضلاع کے اورنگ آباد ۔نوادہ۔ جہان آباد میں بس ڈپو ہیں ، گیاڈیویزن میں تقریبا 87 بسیں ہیں جس میں سب سے زیادہ گیا ڈپو کو 47 بسیں اور کارپوریشن کے تحت 20 نجی بسیں ہیں ،۔