اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bihar Budget Session 2023 گورنر کے خطاب کے ساتھ بہار قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع، اپوزیشن کا ہنگامہ - Assembly session with Governors address

بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس کا آج سے آغاز ہوا ہے، حکمران و اپوزیشن کے تمام اراکین اسمبلی و اراکین قانون ساز کونسل شریک ہوئے۔ گورنر کے ہال میں داخل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ ، حزب مخالف لیڈر سمیت تمام اراکین نے پرجوش تالی بجا کر استقبال کیا۔

بہار قانون ساز اسمبلی کا اجلاس
بہار قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

By

Published : Feb 27, 2023, 9:18 PM IST

پٹنہ : 22 دنوں تک چلنے والا بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کی تقریر کے ساتھ شروع ہو گیا۔ بہار اسمبلی کے خصوصی ہال میں حکمران و اپوزیشن کے تمام اراکین اسمبلی و اراکین قانون ساز کونسل شریک ہوئے. گورنر کے دائیں طرف بہار اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری و بائیں طرف قانون ساز کونسل کے اسپیکر دویش چندر ٹھاکر بیٹھے. گورنر کے ہال میں داخل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ ، حزب مخالف لیڈر سمیت تمام اراکین نے پرجوش تالی بجا کر استقبال کیا، بعد ازاں دونوں چیئرمین نے گلدستہ پیش کر گورنر کا خیرمقدم کیا.

دونوں اراکین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے بہار حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ گورنر نے کہا کہ حکومت تعلیم کے میدان میں مسلسل کام کر رہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت عوام کے فلاح و بہبود کے لیے آگے بھی ایسے ہی کام کرتی رہے گی. گورنر نے آگے کہا کہ بہار حکومت زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔نگرانی کے لیے کئی مانیٹرنگ سیل تشکیل دیے گئے ہیں۔ امتناع کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ بہار میں ترقی انصاف کے ساتھ ہو رہی ہے۔ کئی منصوبے کامیابی سے چلائی جا رہی ہیں۔ حالانکہ گورنر کے خطاب پر اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے ہنگامہ کیا۔ گورنر کے درمیان خطاب ہی بی جے پی ایم ایل اے نے یہ کہتے ہوئے ہنگامہ شروع کردیا کہ اسکولوں میں ٹیچرز اور عمارتیں نہیں ہیں۔ جس پر راجد کی رکن قانون ساز کونسل منی دیوی نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ اڈانی سے اس کا مطالبے کریں۔ منی دیوی نے یہ بھی کہا کہ مودی کے سامنے کٹورا لے کر بھیک مانگو۔ جس کے بعد سے ایوان کے اندر جئے بھیم کے نعرے لگنے لگے۔

2023-24 کا یہ بجٹ اجلاس 27 فروری سے 5 اپریل تک چلے گا/ جس میں کل 22 دن ایوان چلے گا جبکہ 16 دن کی چھٹی ہوگی۔ جس میں ہولی، شب برات، رام نومی سے لے کر کئی تہوار شامل ہیں۔ 28 فروری کو بہار کا بجٹ وزیر مالیات وجے کمار چودھری پیش کریں گے۔


آج پہلے دن گورنر کا خطاب ہوا۔ گورنر کے خطاب پر دو دن تک بحث ہوگی۔ اس کے بعد 24-2023 کے بجٹ پر عام بحث 2 دن تک چلے گی۔ اس کے علاوہ 2022-23 کے تیسرے ضمنی بجٹ کے حل کے لیے بھی ایک دن رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد مالی سال 2023-24 کے اختصاصی بل پر 12 دن تک بحث کی جائے گی۔ ان 12 دنوں میں مختلف محکموں کے بجٹ بھی پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:Bihar Budget 2022-23: بہار بجٹ، بارہویں کی طالبات کے لیے 25 ہزار، گریجویشن پاس کرنے پر 50 ہزار

ABOUT THE AUTHOR

...view details