اردو

urdu

ETV Bharat / state

باراتی ٹرک کی زد میں، متعدد ہلاک - پانچ افراد زخمی

لکھی سرائے میں ایک بھیانک سڑک حادثہ ہوا ہے جس میں ایک ٹرک نے بجلی کی کھمبے کو ٹکر مارتے ہوئے آٹھ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

بہار میں ٹرک نے براتیوں کو روندا، متعدد ہلاک

By

Published : Jul 11, 2019, 9:32 AM IST

ریاست بہار کے ضلع لکھی سرائے کے ہلسی تھانہ علاقے کے ہلسی گاؤں میں ایک ٹرک نے درجنوں افراد کو روند دیا ہے جس میں آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ پانچ افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

بہار میں ٹرک نے براتیوں کو روندا، متعدد ہلاک

زخمیوں کو وہاں کے قریبی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق ہلسی تھانہ ہلسی بلاک کے قریب دکھی مانجھی کے گھر شادی تھی، جہاں موجود باراتیوں کو ایک تیز رفتار ٹرک روندتے ہوئے نکل گیا اور ٹرک نے بجلی کے کھمبے کو بھی زوردار ٹکر مارا، جس کی وجہ سے پول گرگیا۔

اس حادثے میں سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک شخص نے علاج کے دوران زخمو کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا، جبکہ پانچ لوگوں کا علاج ہسپتال میں جارہ ہے۔

حادثے کے بعد مشتعل عوام نے لکھی سرائے اور سکندرا شاہراہ کو جام کردیا، موقع پر پہنچی پولیس اور انتظامیہ حکام نے لوگوں کو امن و امان بنائے رکھنے کی درخواست کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details