اردو

urdu

ETV Bharat / state

لڑکیاں کبڈی میں بھی بہتر مظاہرہ کریں گی

نیشنل ٹورنامنٹ میں اب بہار کی لڑکیاں بھی پوری طرح تیار نظر آرہی ہیں جس کے لیے وہ ابھی اپنی مشق کو مزید مستحکم بنارہی ہیں۔

کبڈی میں لڑکیاں دکھائیں گی اپنا دم

By

Published : Jul 9, 2019, 12:44 PM IST

ریاست بہار میں 66 ویں قومی خواتین کبڈی کے ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے، جس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

کبڈی میں لڑکیاں دکھائیں گی اپنا دم

واضح رہے کہ اس بار ٹورنامنٹ کی میزبانی بہار کی خاتون کبڈی ٹیم کررہی ہے۔

اتنا ہی نہیں بہار کی ٹیم مستعدی کے ساتھ خوب محنت سے پریکٹس کررہی ہے۔

خاتون ٹیم کے کوچ بھاویش کمار کی سرپرستی میں یہ ٹیم پریکٹس میں مشغول ہے، اس کھیل کا انعقاد 11 جولائی سے 14 جولائی تک پاٹلی پتر کے سپورٹز کامپلکس میں ہوگا۔

کوچ بھاویش کمار نے بتایا کہ ٹیم کی تیاری بےحد اچھی ہے، ٹیم کے کھیلاڑی ذہنی اور جسمانی دونوں طور پر مستحکم ہیں، اور روزانہ پانچ سے چھ گھنٹے تک پریکٹس ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details